Advertisement
Advertisement
Advertisement

خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ زون

Now Reading:

خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ زون

خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ زون

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ہونے والے خود کش دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی ایسٹ زون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے دہشت گردوں کی تعداد دو تھی اور دونوں پیدل تھے۔

غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ ایک دہشت گرد نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرے دہشت گرد نے گاڑی پر فائرنگ کی، غیرملکیوں کے ہمراہ موجود سیکیورٹی گارڈ نے دہشت گرد سے مقابلہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ کے قریب پولیس موبائل کھڑی تھی جو دھماکےکی آواز سن کر پہنچی، شرافی گوٹھ تھانے کے اہلکاروں نے بھی دہشت گرد سے مقابلہ کیا، دہشت گرد کو ہیڈ شارٹ کر کے ہلاک کیا۔

Advertisement

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے کہا کہ حملہ صبح 6 بجکر 50 منٹ پر کیا گیا، خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں، فائرنگ سے ہلاک دوسرے دہشت گرد کے فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکیوں سے متعلق تھریٹ موجود تھے، سیکیورٹی تھریٹ کے باعث پولیس بھی الرٹ تھی، سیکیورٹی کے حوالے سے سی پیک اور نان سی پیک کا پلان تیار کیا گیا تھا، یہ طے ہوا تھا کہ غیر ملکی پولیس، رینجرز یا پرائیویٹ سیکیورٹی ساتھ رکھیں گے، یہی وجہ ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ مسلح گارڈز تھے جنہوں نے مقابلہ بھی کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں پولیس نے غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر