دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں محمد عامر نے کہا کہ 2019 کی نسبت آج خود کو فٹ محسوس کر رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہارنے کا کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیئے۔
محمد عامر نے کہا کہ 2019 کی نسبت آج میں خود کا زیادہ فٹ محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لئے ہر طرح کا کردار ادا کرنےکےلیےتیارہوں، لیگ میں الگ پریشر ہوتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں ماحول الگ ہوتا ہے۔
عامر نے کہا کہ بولنگ پارٹنرشپ میں ہوتی ہے، نسیم شاہین بہت اچھی باؤلنگ کررہےہیں اور میں نسیم شاہین کی بولنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتاہوں۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ فٹنس پر کام کر رہا ہوں، مزید خود کو فٹ محسوس کر رہا ہوں۔
تمام سینیئر کھلاڑی ایک اچھا ماحول بنانا چاہ رہے ہیں، ٹیم میں اچھا ماحول رکھیں گے تو پرفارمینس بھی اچھی ہوگی۔
محمد عامر نے کہا کہ ورلڈکپ میں پرفارمنس دینا میرا اصل ہدف ہے۔
عامر کے مطابق انہوں نے وہاب ریاض کو تجویز دی ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو بڑا کرنا چاہیے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے کراؤڈ نے کبھی مایوس نہیں کیا، پنڈی کے کراؤڈ کو جتنا کریڈٹ دیا جائےکم ہے۔
محمد عامر نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہدف نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دینا میرا اصل ہدف ہے، ہمارے بولنگ کمبینیشن کونظر نہ لگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
