گھارو میں خاتون پر تشدد اور نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ایس ایچ او گھارو سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے ایس ایچ او گھارو انور شر تین پولیس کانسٹینل قادر موریجو، اسد جلبانی اور سچل چانڈیو کے معطلی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
کچھ دن قبل ایس ایچ او گھارو کے بیٹے نعیم شر نے تین پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھارو شہر میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا۔
چھاپے کے دوران خاتون کی ننگی حالت اور تشدد کرنے کی ویڈیو بنا کر وائرل کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے گھارو پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
سوشل میڈیاصارفین کی سخت تنقید کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد نے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی بدین کی نگرانی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی۔
انکوائری ٹیم کی رپورٹ کے پیش نظر ایس ایچ او انور شر کا بیٹا نعیم شر اور تین پولیس اہلکاروں کو واقع میں ملوث ہونے کہ تصدیق کی گئی۔
ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے انکوائری ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ایس ایچ او گھارو اور تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
