Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی صدر کے دورے کے بعد پاک ایران مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا

Now Reading:

ایرانی صدر کے دورے کے بعد پاک ایران مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا

ایرانی صدر کے دورے کے بعد پاک ایران مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا

اسلام آباد: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے بعد پاک ایران مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی صدر کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا، دورے کے دوران متعدد مفاہمت معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دنوں رہنماوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اقتصادی تعاون کو تیز کرنے کے لیے اقتصادی اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے وفود کے باقاعدہ تبادلے کی سہولت پر بھی اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اعلامیے میں بتایا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان باقی دو بارڈر میں مارکیٹس کھولنے پر بھی اتفاق ہوا اور ٹی آئی آر کے تحت ریمدان بارڈر پوائنٹ کو بین الاقوامی سرحدی کراسنگ پوائنٹ قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق ہوا جبکہ باہمی کوششوں کے تحت سرحدی غذائی منڈی اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے سرحدی حفاظت کو بڑھانے کی طرف غور کیا اور خارجہ دونوں فریقوں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا جبکہ مشترکہ سرحدی منڈیوں کا قیام، فری زونز اور نئی سرحدیں کھولنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا گیا اور بجلی کی تجارت، پاور ٹرانسمیشن لائنز اور آئی پی گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر بھی اتفاق ہوا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران نےغزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور بے گھر فلسطینیوں کی فوری واپسی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ پاکستان اور ایران کی جانب سے اسرائیل سے اس کے جرائم کی جواب دہی کو بھی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور ایران نے مسئلہ فلسطین کے فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق انصاف پر مبنی اور پائیدار حل کا بھی مطالبہ کیا اور علاقائی سلامتی اور ترقی کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اعلامیے میں مزید بتایا کہ پاکستان اور ایران نے ایس سی او کے میکنزم کے تحت دو طرفہ قریبی تعلقات اور تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی تعاون کے پس منظر میں ای سی او کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر