Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی

Now Reading:

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کا جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں بھاری مقدار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں واقع عیسی جی نامی میڈیکل سٹور میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی، چھاپے کے دوران جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد ہوئیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی چھاپہ مار کارروائی میں ڈریپ حکام بھی شامل تھے۔

جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کو ڈریپ حکام کی موجودگی میں قبضے میں لے لیا گیا۔

Advertisement

ایف آئی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ ادویات بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھیں، مذکورہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے

ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں، کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر