Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا

Now Reading:

انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا

انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا

یہ بات سننے میں عجیب اور حیران کن لگتی تاہم سچ یہی ہے۔ انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برس رہا ہے لیکن حقیقت میں یہ سونا ایک فعال آتش فشاں پہاڑ سے اس کے دھویں کے ساتھ باہر نکل رہا ہے جب اس پہاڑ سے سونے کے ذرات دھویں کے ساتھ باہر آتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سونے کے ذرات آسمان سے برس رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس فعال آتش فشاں پہاڑ سے ایک دن میں 6000 ڈالر مالیت کے سونے کے چھوٹے ذرات دھویں کے ساتھ باہر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹارکٹیکا میں حد نگاہ تک پھیلے ہوئے گلیشیئرز کے درمیان ایریبس پہاڑ جو کہ انٹارکٹیکا کا دوسرا اور زمین کا سب سے جنوبی فعال آتش فشاں پہاڑ ہے، جواس منجمد زمین کے خطے کو تھوڑی گرمی فراہم کرتا ہے۔

2017 کی ایک تحقیق کے مطابق براعظم انٹارکٹیکا میں 138 آتش فشاں موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 9 کے فعال ہونے کی اطلاع ہے۔تاہم 12,448 فٹ یعنی  3,794 میٹر بلندی لیے یہ ماؤنٹ ایریبس سب سے زیادہ مشہور ہے۔

ماؤنٹ ایریبس ان تین آتش فشاں میں سے ایک ہے جو روس جزیرہ بناتے ہیں اور  انٹارکٹیکا کے مشرق میں واقع ہے۔

Advertisement

اس آتش فشاں پہاڑ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس وقت بھی فعال تھا جب 1841 میں کیپٹن جیمز کلارک راس کے سفر کے دوران دریافت ہوا تھا، کلارک راس نے آرکٹک اور انٹارکٹک میں اہم مقناطیسی سروے کیے تھے اور بحیرہ روس کو دریافت کیا تھا۔

سائنسدان اب بھی ماؤنٹ ایریبس آتش فشاں آبزرویٹری کے ذریعے اس آتش فشاں کا مشاہدہ کرتے ہیں اور زندگی کی ابتدائی شکل کی تلاش کے بارے میں تحقیق کرنے کے لیے فیلڈ مہم چلاتے ہیں۔

اس آتش فشاں پہاڑ سے  باقاعدگی سے گیس اور بھاپ باہر نکلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے جزوی طور پر یہ پگھلی ہوئی چٹان کے پتھروں کو باہر نکالنے کے لیے جانا جاتا ہے جسے آتش فشاں بم کہا جاتا ہے۔

یہ آتش فشاں بم کافی دلچسپ ہوتے ہیں کیونکہ پہاڑ سے خارج ہونے والے دھویں یا گیس کے ساتھ سونے کے چھوٹے چھوٹے کرسٹل ہوا کے ساتھ زمین پر گرتے ہیں اس منظر نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے، اور اندازہ ہے کہ اس آتش فشاں سے ایک دن میں تقریباً 80 گرام سونا گیس کے ساتھ باہر نکل رہا ہے، جس کی مالیت تقریباً 6,000 ڈالر ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ سونا ماؤنٹ ایربس سے سینکڑوں میل دور سے ملا ہے۔ انٹارکٹک کے محققین نے آتش فشاں سے 621 میل دور  ہوا میں سونے کی دھول کے نشانات کا پتہ لگایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر