Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف

Now Reading:

پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
حج ایپ

پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف

پاکستانی حجاج  کے لیے حج ایپ متعارف کروا دی گئی جسے ہر حاجی  کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت کا حاجیوں  کے ساتھ مکمل رابطہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے متعارف کروائی گئی اس ایپ کے  ذریعے ہی ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سیکرٹری وزارت مذہبی امور  ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا کہ سرکاری کوٹے  کے تحت  69 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جنہیں  رہائش سمیت ہر طرح کی سہولیات دینے  کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے حج کی تیاریاں جاری ہیں۔ حاجیوں کو مناسب کرائے پر اچھی رہائش قریبی مقامات پر فراہم کرنے کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔

Advertisement

سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے مزید کہا کہ اس بار ایک لاکھ روپے کم لیے گئے ہیں، ہوائی جہاز کے پیسے بھی کم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنا پر حجاج منیٰ میں جگہ لے سکیں گے۔ تمام سرکاری عازمین حج ٹرین کی سہولت لے سکیں گے۔

ڈاکٹر عطاء الرحمان نے بتایا کہ اس بار شارٹ حج متعارف کروایا ہے، 20 سے 25 دن کا حج کیا جاسکتا ہے۔55 سے 60 ہزار تک شارٹ حج کا کرایہ زیادہ لیا۔

سیکرٹری وزارت مذہبی امور     کے مطابق  حجاج کو پاکستان سے فری سم ملے گی جس سے واٹس ایپ کال بھی ہوسکے گی۔ایک ہی رنگ کے مفت بیگ حجاج کو ملیں گے۔ بیگ پر کیو آر کوڈ درج ہوگا جس سے پتہ چل جائے گاکہ حاجی کہاں سے آیا ہے، کہاں ٹھہرا ہے؟

سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے اگلے سال لاہور سے بھی روڈ ٹو مکہ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر