Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف

Now Reading:

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے۔

ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کےخصوصی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سےعالمی سطح پراشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےپاکستان بری طرح متاثرہواہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں مہنگائی سےترقی پذیرممالک کی معیشتیں متاثرہوئیں، 2022میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےپاکستان میں تباہی آئی، پاکستان میں سیلاب سےبڑےپیمانےپرتباہی آئی۔ سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجزکا سامنا ہے۔ ہمارے سامنے مہنگائی کا شدید مسئلہ ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن میں وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر