
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں اسکواڈ کا حصہ رہنے والے زمان خان اور اسامہ میر کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیاہے۔
حارث رؤف، حسن علی اور سلمان علی آغا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔حارث رؤف انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکےتھے۔
محمد رضوان اور اعظم خان کی بھی انجری سے صحتیابی کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
Pakistan men's national selection committee announces squad for Ireland & England T20Is#IREvPAK | #ENGvPAK https://t.co/hTQBfRkqfd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 2, 2024
آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔
سلیکشن کمیٹی نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ٹیم کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کیا جائے گا۔اس 18 رکنی اسکواڈ میں سے ہی 15 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔
سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہےکہ غیر معمولی ٹیلنٹ کی دستیابی کی وجہ سے ٹیم کا انتخاب کرنا آسان نہیں تھا۔
نائب کپتان سے متعلق سوال کے جواب میں سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف نے کہا کہ اس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
محمد یوسف نے کوچز سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ گیری کرسٹن ممکنہ طور پر انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے، وہ پی سی بی اور کوچنگ پینل سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔
قومی اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان خان
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1785921889677807780
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News