Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی

اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی

قومی سلیکشن کمیٹی نے اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ بتادی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ رہنے والے زمان خان اور اسامہ میر کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ حارث رؤف، حسن علی اور سلمان علی آغا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب  ریاض نے بتایا ’’ہم امید کررہے ہیں کہ حارث رؤف انگلینڈ کی سیریز تک دستیاب ہوجائیں گے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ہم نے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کرنے میں تاخیر کی کیونکہ ہم ایک یا دو کھلاڑیوں کی فٹنس چیک کرنا چاہتے ہیں جب کہ حسن علی پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ہمارے منصوبوں میں شامل تھے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے بتایا ’’حسن علی ابھی کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن وہ ہمارے معاہدے کا حصہ ہیں جب کہ حسن علی حارث رؤف کا بیک اپ ہیں جس کا ہم نے انہیں بتادیا ہے‘‘۔

وہاب ریاض کہتے ہیں ’’اگر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل فٹ ہوجاتے ہیں تو وہ ہمارا پہلا انتخاب ہوں گے اور اگر  ہمیں لگا کہ حارث رؤف فٹ نہیں تو پھر حسن علی ان کی جگہ لیں گے‘‘۔

اسپن ڈیپارٹمنٹ پر بات کرتے ہوئے سلیکٹر عبدالرزاق نے بتایا ’’ہمارے پاس پہلے ہی شاداب خان موجود ہیں اور ہم اس قسم کے مزید بولرز نہیں رکھنا چاہتے‘‘۔

انہوں نے بتایا ’’اسی باعث ہم نے اسامہ میر پر ابرار احمد کا انتخاب کیا تاہم اب ہمارے پاس شاداب خان اور ایک مسٹری اسپنر موجود ہیں‘‘۔

خیال رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 10 مئی سے ہونے جارہا ہے  جس کے میچز 10، 12 اور 14 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

علاوہ ازیں انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 مئی سے شروع ہوگی جس کے میچز22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کیا جائے گا جب کہ اسی 18 رکنی اسکواڈ میں سے ہی 15 کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر