حکومت کی ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی تیاری
اسلام آباد: حکومت نے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی تیاری کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دونوں متعلقہ وزراء سے پارلیمنٹ میں بل لانے پر مشاورت کی، حکومت سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل رائٹس کی خلاف ورزی روکنا چاہتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قانون سازی کے لئے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جب کہ بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ڈیجیٹل رائٹس کی خلاف ورزی روکنے کے لئے موزوں فورم نہیں ہے، حکومت جلد نئی ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
