بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل شہید ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل شہید کی گاڑی کو میگنٹ بم سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ دھماکے میں نو افراد بھی زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
گزشتہ دس سالوں کے دوران ٹارگٹ کلینگ کے دوران آٹھ صحافی شہید ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
