حکومتی فیصلوں کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے نقصانات میں اضافہ
ملک میں آٹا سستا، یوٹیلیٹی اسٹورزکے نرخوں میں فرق نہ آیا، ادارہ شماریات نے دستاویزمیں بڑاانکشاف کر دیا۔
ادارہ شماریات نے دستاویزمیں بڑاانکشاف کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار840 روپے میں دستیاب ہے۔
دستاویز کے مطابق عام بازارمیں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 2062 روپےکا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورزپر20 کلو کا تھیلا عام بازار سے 778 روپے مہنگا دستیاب ہے۔
اداراہ شماریات کی دستاویز میں کہا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی، چاول، گھی بھی عام بازارسے مہنگے ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی عام بازارسے 10 روپے 37 پیسے مہنگی ہے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ گھی کاپیکٹ یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام بازارسے 9 روپے 64 پیسےمہنگا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورزپرسیلاچاول عام بازار سے فی کلو31 روپے 39 پیسے مہنگا ہے۔
باسمتی چاول یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام بازارسے فی کلو2 روپے47 پیسےمہنگے ہیں جبکہ ٹوٹا باسمتی چاول عام بازارسے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
