Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک صرف ٹیکسز پر چل سکتا ہے، مہنگائی کم ہونے سے شرح سود کم ہوگی، وزیرخزانہ

Now Reading:

ملک صرف ٹیکسز پر چل سکتا ہے، مہنگائی کم ہونے سے شرح سود کم ہوگی، وزیرخزانہ
وفاقی وزیر محمد اورنگزیب

ملک صرف ٹیکسز پر چل سکتا ہے، مہنگائی کم ہونے سے شرح سود کم ہوگی، وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کم ہونے سے شرح سود کم ہوگی، مارکیٹ فورسزڈالرکی قدرکا تعین کرتی ہیں۔ تنخواہ دار طبقے پرٹیکس کا فوری اطلاق ہوتا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بول نیوزکے پروگرام تبدیلی (وِد ڈاکٹردانش کےساتھ) میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے چیلنجز 2023 تک رہے۔ معیشت کے استحکام کو برقرار رکھا جائے گا۔ مہنگائی38 فیصد سے کم ہو کر20 فی صد پرآ گئی۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تحت ریفارمز جاری رکھیں گے۔ آئی ایم ایف پروگرام طویل مدت کےہوں گے۔ خسارے والے اداروں کی نج کاری کرنی ہے۔ 2022 کے سیلاب سے شدید نقصانات ہوئے۔ جی ڈی پی گروتھ کو7 سے 8 فیصد تک لے جانا ہے۔ توسیعی پروگرام پر بات ہوگی۔ کاٹن، گندم اور چاول کی بہترین پیداوار ہیں۔ آئی ٹی ایکسپورٹ 3.3 بلین ڈالر تک رہے گی۔

وفاقی وزیرخزانہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کم ہونے سے شرح سود کم ہوگی، مارکیٹ فورسز ڈالرکی قدرکا تعین کرتی ہیں، سی پیک فیز2 اتنی تیزی سے آگے نہیں بڑھ سکا، وفاق صوبوں سے مشاورت کرکے آگے بڑھے گا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دارطبقے پرٹیکس کا فوری اطلاق ہوتا ہے، براہ راست ٹیکس کا حصہ معیشت میں کم ہے، ملک صرف ٹیکسز سے چل سکتا ہے، ہماراریونیوٹارگٹ 9.4 ٹریلین روپے ہے، ہمارے پاس ٹیکس وصولی کیلئے ڈیٹا موجود ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیرخزانہ نے مذید کہا کہ 500 بلین روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے، ایس آئی ایف سی کا پلیٹ فارم بہت اہم ہے۔ پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ کو بھی نیٹ میں لے کر آنا ہے۔ وزیراعظم نے اقدام کیے کہ جو افسران ٹیکس اتھارٹی میں ٹھیک کام نہیں کررہے ان کے حوالے سے بھی نوٹفکیشن جاری ہوچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر