Advertisement
Advertisement
Advertisement

چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا

Now Reading:

چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
نیب ذرائع

چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا

2022کے سیلاب کے دوران چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا۔

نیب نے محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریزسندھ کےافسران کے خلاف تحقیقات تیزکرتے ہوئے نجی کمپنی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب تحقیقاتی ٹیم نے نجی کمپنی کے مالک کونوٹس جاری کرکے ریکارڈطلب کرلیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ سیلاب کےدوران جانوروں کےلیے چارہ کہاں سے فراہم کیا؟ ریکارڈ فراہم کیاجائے۔ گاڑیوں میں چارے کی لوڈنگ، ان لوڈنگ اورسپلائی کے ثبوت جمع کرائے جائیں۔ معاہدے، کوٹیشن کی کاپی، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہوئی ہے محکمہ نے چارے کی خریداری میں2 ارب کی بے ضابطگیاں کیں، محکمہ کے افسران نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے قومی خزانہ کونقصان پہنچایا۔

نیب ذرائع کے مطابق محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریزکے افسران نے ٹینڈرکے بجائے کوٹیشن سے خریداری کی، خریداری من پسند وینڈر سے کی گئی، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر