کرینہ کپور کے ساؤتھ انڈین فلم میں ڈیبیو کے متعلق اہم خبر
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، کرینہ کپور، جو کئی سالوں سے انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی اور کام کی وجہ سے اپنی الگ پہچان بنائی ہوئیں ہیں۔
حال ہی میں میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہو تھا کہ اداکارہ بالی ووڈ کے بعد اب ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی ڈیبیو کرنے والی ہیں جہاں وہ معروف اداکار یش کے ہمراہ اہم کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
اس حوالے سے حالیہ اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور خان نے جنوبی ہند کے سنیما اسٹار یش کے مدمقابل ٹاکسک فلم کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ نے تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے پروجیکٹ سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میکرز کی جانب سے پہلے ہی دوسرے اداکاروں سے بات چیت شروع کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کیارا اڈوانی کو یش کے مقابل ٹاکسک میں خاتون لیڈ کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے اور فلم کی شوٹنگ اس وقت جاری ہے جو 10 اپریل 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
