Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت آصف زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

Now Reading:

صدر مملکت آصف زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
صدر آصف زرداری

صدرکی دیامربھاشا ڈیم کے متاثرین کو فی کس47 لاکھ روپے کامعاوضہ ادا کرنےکی ہدایت (فائل فوٹو)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ 

صدرآصف علی زرداری نے گورنربلوچستان، گورنرخیبرپختون خوا اورگورنرپنجاب کی تقرری کی منظوری دی۔

صدرمملکت نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے فیصل کریم کنڈی کو بہ طور گورنرخیبرپختون خوا اورسردارسلیم خان کو گورنر پنجاب تعینات کردیا۔

صدرآصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے جعفرمندو خیل کو گورنربلوچستان کے عہدے پر تعینات کردیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان جعفر مندوخیل کو گورنربلوچستان، فیصل کریم کنڈی کو گورنرخیبرپختون خوا اور سردار سلیم خان کو گورنرپنجاب مقررکرنے پراتفاق کیا گیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے بلاول بھٹوکومل کرآگے بڑھنے پرزوردیا اورانھیں ایک بارپھرحکومت کاحصہ بننے کی پیشکش کی۔

یہ خبر مذید پڑھیں

گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے۔ سردارسلیم حیدرخان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔

سردار سلیم حیدر خان 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے بھی منتخب ہوئے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک بااثر سیاسی خاندان سے ہے اور 2008 میں وہ پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

فیصل کریم کنڈی نے پہلی مرتبہ 2002 میں انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوئے تھے، بعد ازاں 2008 میں کامیاب ہوئے۔

Advertisement

شیخ جعفرمندوخیل مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدرہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر