Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، حالات اب بہتر ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، حالات اب بہتر ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، حالات اب بہتر ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، کراچی کے حالات اب بہتر ہیں۔

مراد علی شاہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے قربانیاں دیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور کارکنان نے قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکنان کی قربانیوں کی وجہ سے پارٹی زندہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی، ہماری پولیس اور رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا، کراچی کے حالات اب بہتر ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے کا کہنا تھا کہ نوکریوں کے سلسلے میں لیاری والوں کا خیال رکھا جارہا ہے، ہمارے نوجوان کسی سے بھی کم نہیں، لیاری کے نوجوان پولیس، رینجرز اور افواج میں جاکر ملک کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس میں بھرتیوں کے سلسلے کو جلد شروع کیا جائے گا، پیپلز پارٹی کبھی بھی اپنے شہدا اور ورثا کو نہیں بھولے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر