Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی کے رابطہ گروپ کا تنازعہ کشمیر کے فوری حل پر زور

Now Reading:

او آئی سی کے رابطہ گروپ کا تنازعہ کشمیر کے فوری حل پر زور

او آئی سی کے رابطہ گروپ کا تنازعہ کشمیر کے فوری حل پر زور

مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ (او آئی سی) نے تنازعہ کشمیر کے فوری اور پرامن حل پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس گیمبیا کے دارالحکومت بانجول میں اسلامی سربراہی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ او آئی سی رابطہ گروپ برائے مقبوضہ جموں کشمیر کے اجلاس کی صدارت سیکریٹری جنرل برائے سیاسی امور باخصوصی ایلچی یوسف الدوبے نے کی

اجلاس میں او آئی سی رابطہ گروپ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی انتہائی سنگین صورتحال پر بھی غور کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی رابطہ گروپ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور او آئی سی رابطہ گروپ کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

Advertisement

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت سوچے سمجھے اور منظم انداز میں کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور ازادی سے محروم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف رائے کو دبانے کے لیے بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں خوف اور ظلم کا ماحول پیدا کر رکھا ہے، بین الاقوامی برادری بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر رابطہ گروپ میں پاکستان سعودی عرب ترکی نائجر اور آذربائیجان شامل تھے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے حقیقی نمائندہ وفد اور او آئی سی آزاد مستقل ہیومن رائٹس کمیشن کے اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر