
صدر آصف زرداری کوئٹہ پہنچ گئے (فائل فوٹو)
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ پہنچ گئے۔
کوئٹہ میں وزیراعلی ٰسمیت کابینہ اراکین نے صدرمملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ صدرمملکت کامنصب سنبھالنےکےبعد یہ بلوچستان کاپہلا دورہ ہے۔
صدرآسف زرداری کو بلوچستان میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پربریفنگ دی جائےگی۔ صدرکوبلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
صدرمملکت آصف زرداری کےاعزازمیں وزیراعلیٰ بلوچستان عشائیہ دیں گے۔ صدربلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ممبران سے بھی ملاقات کرینگے۔
کوئٹہ میں دورے کے دوران صدرآصف زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزراسمیت پیپلزپارٹی کے قائدین بھی شریک تھے۔
ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News