
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں لیکن ہر معاملے پر سپورٹ کر رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ دسمبر 2023 کے بعد سے حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے،عہدہ سنبھالتے ہی سب سے پہلا اجلاس امن و امان کے حوالے سے کیا، سب سے پہلے ملک کی بہتری کے بارے میں سوچا جائے۔
انہوں نے کہاکہ چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینا چاہتے ہیں، اس وقت گندم لینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے، ہمارے گوداموں میں 4 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، ہم نے کسانوں کی شکایت کا سخت نوٹس لیا۔
انہوں نے کہاکہ گندم اسکینڈل پچھلے سال کیوں نہیں ہوا، اسکینڈل میں جو بھی ملوث ہوں گےانہیں سزا ہوگی، حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News