Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت

Now Reading:

ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
شہباز شریف

غفلت کے مرتکب افسران کی نشاندہی کرنے قائم کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

ایف بی آر میں غفلت کے مرتکب افسران کی نشاندہی کرنے کیلئے قائم انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایف بی آرکے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پراعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی، نفاذ میں غفلت سے ملکی معیشت کونقصان پہنچا۔

اجلاس کے دوران غفلت کے مرتکب افسران کی نشاندہی کرنے سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹراورممبرآپریشنزان لینڈریونیوغفلت کےمرتکب پائےگئے۔

کمیٹی نے رپورٹ میں بتایا کہ ناقص نگرانی کے لیے اس وقت کے چیئرمین ایف بی آر ذمہ دارٹھہرائے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کے نفاذ میں جلدبازی کرکے اہم شقوں کونظراندازکیوں کیا گیا؟ انھوں نے سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ لائسنس کے ساتھ معاہدے پرفوراً نظرثانی کی جائے، تھرڈ پارٹی آڈٹ اورتنازعات کے حل کے متبادل نظام کی شقیں بھی شامل کی جائیں۔

وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کوجامع رپورٹ مرتب کرنے پرسراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان بارڈر پر فری موومنٹ کے حامی شرپسند عناصر کو منہ توڑ جواب
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
’بارشوں کے انداز تبدیل، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے‘
لوٹ کر بدھو گھر کو آئے، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر