Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا

Now Reading:

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
پی ایس ایل

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا۔

تفصيلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال کردیا ہے جس کے مطابق 12 اپریل سے ایونٹ کے آغاز کا امکان ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کے سب سے زیادہ 10 میچز کی میزبانی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کو دی گئی ہے۔ اس کے بعد پنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں 8 میچز جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ملتان اسٹیڈیم  میں 5،5 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کے پلے آف اور فائنل سمیت تمام 4 میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔

 ٹیمیں 7 اپریل 2025 کو رپورٹ کریں گی اور 11  اپریل تک پریکٹس سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisement

افتتاحی میچ ہفتہ 12 اپریل کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

گروپ میچز مکمل ہونے کے بعد 11 سے 14 مئی تک کوئی میچ نہیں ہوگا۔

اس کے بعد نیوٹرل وینیو پر 15 مئی کو کوالیفائر ون ، 16  مئی کو الیمنیٹر، 18 مئی کو کوالیفائر 2 جبکہ 20 مئی کو فائنل کھیلا جائےگا۔

پی سی بی  کی جانب سے نیوٹرل وینیو کا نام مجوزہ شیڈول میں درج نہیں کیا  گیا لیکن ممکنہ طور پر یہ انگلینڈ  ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ابتدائی شیڈول ہے، فرنچائزز جائزہ لے کر پی سی بی سے رابطہ کریں گی اور اس میں تبدیلیاں بھی ممکن ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر