
محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف شرکت مشکوک
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے دو میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ تاحال موصول نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث سیریز کے پہلے دو میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر آئرلینڈ کے ویزے سے متعلق مسلسل پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں، محمد عامر کو آئرلینڈ سیریز میں بوجہ سفر اور ویزے میں تاخیر کے باعث آرام بھی کروایا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ محمد عامر انگلینڈ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے تاہم پی سی بی آئرلینڈ سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے دستاویزات کی چھان بین چل رہی ہے، محمد عامر نے انگلینڈ سے آئرلینڈ کا 2018 میں ویزہ اپلائی کیا تھا اور حاصل کیا تھا۔ اس مرتبہ سارا ریکارڈ ایمبسی محمد عامر کے حوالے سے دوبارہ چیک کررہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے، ابھی چھ گھنٹے باقی ہیں۔ اگر ویزہ جاری ہوتا ہے تو محمد عامر دستیاب فلائٹ سے براستہ دبئی ڈبلن روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News