Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات؛ چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

Now Reading:

محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات؛ چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات؛ چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

لاہور: چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ وزارت داخلہ پہنچے جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کا خیرمقدم کیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بشام واقعے پر ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران چین کے سفیر نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشام واقعہ پاک چین دوستی پر حملہ تھا، ملوث عناصر کو ہر صورت عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے، پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے نئے ایس او پیز بنانے ہیں، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرلز سے ملاقات کی، چینی قونصل جنرلز نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے اور دشمن ان مضبوط تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتا۔

واضح رہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا، چین کے سفارت خانے کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر