Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور

Now Reading:

صدر مملکت کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور
صدر مملکت کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور

صدر مملکت کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابائیف نے ملاقات کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابائیف کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانے، شجرکاری فروغ دینے اور گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کرنا ہوگا، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی سے گلیشیئرز متاثر ہو رہے ہیں  جب کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی پانی کی قلت کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور منفی اثرات کم کرنے کے لئے عالمی تعاون درکار ہے جب کہ صدر مملکت نے آذربائیجان کو کوپ 29 کانفرنس کی میزبانی حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، پاکستان نے لاکھوں ہیکٹرز پر مینگرو و جنگلات لگائے ہیں جب کہ مینگرووز سے پاکستان کو کاربن کریڈٹ حاصل کرنے اور ماحولیاتی تحفظ میں مدد ملے گی۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اورپاکستان آذربائیجان کے ساتھ مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے مزید رابطوں، دوطرفہ تبادلوں اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔

مختار بابائیف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاحت اور ثقافت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آذربائیجان کے وزیر ماحولیات نے نومبر 2024 میں باکو میں ہونے والی کوپ 29 کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی صدر کو پہنچایا۔

صدر مملکت نے کوپ 29 کانفرنس کی کامیاب میزبانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آذربائیجان ماحولیاتی اعتبار سے ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر