Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائب وزیراعظم بنانا وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، اسحاق ڈار

Now Reading:

نائب وزیراعظم بنانا وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم بنانا وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم بنانا وزیراعظم کا صوابدیدی اختیارہے، وزیراعظم کابینہ کے کسی بھی وزیرکواختیارات دے سکتے ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینئراینکر پرسن ڈاکٹر دانش کے ساتھ بول نیوزکے پروگرام تبدیلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم بنانا وزیراعظم کا صوابدیدی اختیارہے، وزیراعظم کابینہ کے کسی بھی وزیرکواختیارات دے سکتے ہیں۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گیمبیا میں مجھے کئی ذمہ داریاں نبھانی تھیں، اب پاکستان تنہائی کاشکارنہیں، گیمبیا میں فلسطین کے ساتھ کشمیرکے لئے آوازاٹھائی، اوآئی سی میں اسلاموفوبیا کا مسئلہ اٹھایا، اوآئی سی میں مسئلہ کشمیرپربھرپورمؤقف پیش کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کوسری لنکا بنانے کی کوشش کی گئی، 16 ماہ کی حکومت میں ریاست کوڈیفالٹ سے بچایا، روایتی طریقوں کے بجائے اکنامک ڈپلومیسی اپنانی ہوگی، وزارت خارجہ معیشت کوبہتربنانے کے لیے سرگرم ہے، افغانستان کے ذریعے وسط ایشیا سے ریل رابطہ ہوسکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط مضبوط کررہے ہیں، بھارت جب تک رویہ صحیح نہیں کرتا تجارت ممکن نہیں، بھارت کے رویے پراحتجاجی خط لکھ چکےہیں، پاکستان سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا، ہم نےبڑی حدتک دہشتگردی پرقابوپایا۔

Advertisement

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کو کہا ہے ٹی ٹی پی کو اپنے ملک سے باہرکرے، پاک ایران گیس پائپ لائن پر اپنے مفاد کو دیکھیں گے، آپسی چپقلش سے پاکستان آگے نہیں جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر