Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک بیجنگ کا دورہ کریں گے

Now Reading:

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک بیجنگ کا دورہ کریں گے
اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک بیجنگ کا دورہ کریں گے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک بیجنگ کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق   نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار   پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے پانچویں سیشن میں شرکت کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بیجنگ میں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے پانچویں سیشن کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

پاکستان اور چین دو طرفہ تعلقات بشمول معیشت، تجارت، سی پیک اور مستقبل کی منصوبوں پر غور کریں گے۔

اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی سائیڈ لائنز پر نائب وزیر اعظم چینی قیادت، سینئر وزرا اور نمایاں کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی  کریں گے۔

Advertisement

نائب وزیر اعظم کا دورہ چین پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدگی سے اعلیٰ سطح پر ہونے والے رابطوں کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے نائب وزیر اعظم  کے دورے سے پاکستان اور چین کی موسموں سے بے نیاز اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی ظاہر ہوتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ  پاکستان تجارت و معیشت بشمول سی پیک اور علاقائی امن اور ترقی کے لیے چین کے ساتھ تعاون کا اعاد ہ کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر