
علی امین گنڈا پور لڑنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پورلڑنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، علی امین گنڈا پورکو دھمکیوں کے علاوہ اور کوئی کام نہیں۔
سینئراینکرپرسن صحافی ڈاکٹردانش کے ساتھ بول نیوزکے پروگرام تبدیلی میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ علی امین گنڈا پورسارا دن بڑھکیں مارتاہے، علی امین گنڈا پورلڑنے کی بجائے اپنی کارکردگی پرتوجہ دیں۔
ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی نے کہا کہ مریم نوازخاموشی سے پنجاب کی خدمت کررہی ہیں، علی امین گنڈا پورکو دھمکیوں کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، 9 مئی کے کرداروں کو سزائیں عدالتوں نے دینی ہے۔
نہ سمجھوتہ نہ ڈیل، ۹ مئی ملزمان کا مستقبل کیا ہوگا؟ نشان عبرت کون ہوگا؟ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن نے دی اندر کی خبر-#BOLNews #Tabdeeli@DrDanish5 @Fayazchohanpk pic.twitter.com/oTUC4yBRGM
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) May 11, 2024
فیاض چوہان نے گفتگو میں کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزاملنی چاہئے، بانی پی ٹی آئی کی امید نومبرمیں ڈونلڈ ٹرمپ ہے، پاکستان، امریکہ کی اسٹیبلشمنٹ بانی پی ٹی آئی اورٹرمپ کوپسند نہیں کرتیں۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کونہیں آنے دیگی۔
ترجمان استحکامِ پاکستان نے کہا کہ 9 مئی کے ثبوت سب کے پاس ہیں، 9 مئی کے واقعات کو کوئی نہیں بھلا سکتا، مولانا فضل الرحمان ایک اچھا پیکیج چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News