Advertisement
Advertisement
Advertisement

63 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 819 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے 

Now Reading:

63 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 819 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے 

63 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 819 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ 

ترجمان مذہبی امور کے مطابق آج 12 حج پروازوں سے مزید 2736 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

ترجمان کے مطابق عازمینِ کرام کو دس حاجی کیمپوں سے حفاظتی ویکسین لگانے کا عمل آخری حج پرواز تک جاری رہے گا۔

عازمینِ حج کی سہولت و رہنمائی کے لئے مکہ اور مدینہ منورہ میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، دفتر امور حجاج کے تحت 119 معاونین اور 66 ڈاکٹر اور طبی عملہ خدمات کی فراہمی دے رہا ہے۔

مدینہ منورہ میں 2 ڈسپنسریاں اور ایک مرکزی ہسپتال 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

Advertisement

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے موصول 195 شکایات کا ازالہ کیا گیا، گزشتہ سات دنوں کے دوران راستہ بھولنے والے 25 عازمینِ کرام کی رہنمائی کی گئی، شعبہ گمشدگی و بازیابی نے 111 بیگز اور 7 وہیل چیئرز کو تلاش کر کے مالکان کے حوالے کیا۔

خصوصی اجازت ناموں کے ذریعے 6 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق امسال تمام پاکستانی عازمینِ حج کو مسجد نبوی ﷺ سے قریب ترین رہائش فراہم کی جا رہی ہے، مدینہ منورہ میں 7 کیٹرنگ کمپنیوں کے ذریعے عازمینِ حج کو تین وقت کھانے کی فراہمی جاری ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر