Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہید ایس ایس جی کمانڈو میجر بابر خان آبائی علاقے میں سپردخاک

Now Reading:

شہید ایس ایس جی کمانڈو میجر بابر خان آبائی علاقے میں سپردخاک
شہید ایس ایس جی کمانڈو میجر بابر خان آبائی علاقے میں سپردخاک

شہید ایس ایس جی کمانڈو میجر بابر خان آبائی علاقے میں سپردخاک

میانوالی: شہید ایس ایس جی کمانڈو میجر بابر خان کو آبائی علاقہ شہباز خیل میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبارہ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر بابر خان نیازی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ شہباز خیل میں ادا کردی گئی۔

شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی کے پی کے ساؤتھ میجر جنرل ہارون، اسٹیشن کمانڈر ڈی آئی خان بریگیڈیئر عامر حیات اور بیس کمانڈر ایم ایم عالم ایئر بیس ازمان خلیل نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں ریٹائرڈ میجر خرم حمید خان روکھڑی، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ڈی پی او میانوالی سمیت فوجی و دیگر محکموں کے افسران و سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شہید میجر بابر خان نیازی کا نماز جنازہ مولانا شیر افگن نے پڑھایا، شہید کے جسد خاکی کو ایس ایس جی کمانڈوز۔ بٹالین کمانڈر و دیگر فوجی حکام و بٹالین نے سلامی دے کر رخصت کیا۔

Advertisement

جسد خاکی کو سلامی اور قبر پر سلامی و آرمی بینڈ سوگوار دھنیں بجائی گئیں جب کہ شہید نے پسمندگان میں بیوہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں جن کی عمریں 2 سال اور 3 ماہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر