Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسانوں کے لیے خوشخبری، فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Now Reading:

کسانوں کے لیے خوشخبری، فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کسانوں کے لیے خوشخبری، فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کسانوں کے لیے خوشخبری، فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان

فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل آف پاکستان (ایف ایم پی اے سی) نے ملک میں فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کردی۔

وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او فوجی فرٹیلائزر کمپنی جہانگیر پراچہ نے ملاقات کی۔

ایف ایم پی اے سی کا کہنا تھا کہ یوریا کھاد کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے لیے تیار ہیں تاہم انہوں نے تجویز دی کہ حکومت لاگو گیس کی قیمتوں کے تعین کی پالیسیوں کے مطابق تمام کھاد پلانٹس کو گیس صرف ماڑی گیس فیلڈ سے فراہم کرے۔

انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ حکومت آئندہ 10 سال تک تمام فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائے، کسانوں کے لیے سستی یوریا کھاد کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

ایف ایم پی اے سی نے مزید تجویز دی کہ اس سے یوریا کی درآمد پر زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی، کھاد کی پیداواری صلاحیت اور توانائی کی کارکردگی میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پورے پاکستان میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں مقرر کرے، اس سے مڈل مین اور ایجنسیوں کی طرف سے منافع خوری ختم ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل آف پاکستان کی تجویز ای سی سی میں لے جائے گی، کسانوں کو سہولت میئسر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر