ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مختلف شعبوں کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.1 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مارچ 2023 کے مقابلے میں مارچ 2024 میں 2.04 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
جبکہ فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ 2024 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.35 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ تمباکو کی صنعت کی پیداوارمیں 0.66 فی صدر اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں1.47 فی صد کی کمی ہوئی ہے۔
گاڑیوں کی پیداوار میں بھی 1.01 فی صد کی کمی ہوئی جبکہ الیکٹریکل آلات کی پیداوار میں 0.24 فی صد کی کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ گارمنٹس کی پیداوار میں0.77 فی صد کا اضافہ ہوا، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں0.31 فی صد اور کیمیکلز پیداوار میں 0.60 فی صدر اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فارماسیوٹیکل پیداوار میں 1.08 فی صد اضافہ ہوا اور فرنیچر کی پیداوار میں0.60 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
