Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے امور پر اہم اجلاس

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے امور پر اہم اجلاس

غریب عوام کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ایسے منصوبے لائے جائیں جس سے ملک میں پائیدار ترقی ممکن ہو۔

انہوں نے کہا کہ محصولات کی وصولی میں اضافے سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز میسر ہو سکیں گے، تمام بڑے قومی ترقیاتی منصوبوں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن لازمی ہو گی۔

 وزیراعظم نے ترقیاتی بجٹ اور پی ایس ڈی پی کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی۔

کمیٹی پی ایس ڈی پی پروگرامز کے حوالے سے لائحہء عمل تشکیل دینے کے حوالے سے قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تجاویز مرتب کرے گی۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی پی ایس ڈی پی اور صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پلان  میں  ہم آہنگی اور روابط بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی اور تمام وفاقی وزارتوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں ایسے منصوبے لائے جائیں جس سے ملک کی پائیدار ترقی ممکن ہو سکے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ،وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر