Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم میں وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج ہوگی، حکومت نے سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے انتظامات کر لیے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر پیش ہوتے ہیں یا نہیں، فیصلہ انہیں کرنا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں،  جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں۔

Advertisement

عدالت نے نیب ترامیم کے خلاف تحریری فیصلہ 15 ستمبر 2023 کو جاری کیا تھا، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ نے 2:1 کی اکثریت سے نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں۔

نیب ترامیم کےخلاف کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ختم کیے گئے تمام نیب مقدمات بحال کرتے ہوئے 10 میں سے 9 ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی متعدد شقوں کو آئین کے برعکس قرار دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے 17 اکتوبر 2023 کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر