Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
وزیراعلٰی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ٹیموں کو شاباش

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تمام اضلاع میں انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچا چاہیے۔ ٹرانسپورٹ کے کرائے اور اشیائے خورد ونوش سمیت تمام دیگر اشیاء کے نرخ پر اثر انداز ہوتے ہیں، ٹرانسپورٹ کرائے کم کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کے لئے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی جب کہ مریم نوازشریف کو صوبے بھر میں 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ لاہور کے لیے 200 ایکوفرینڈلی ڈیزل ہائی برڈ بسیں لائی جارہی ہیں، لاہور میں 100 الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ ملتان کے لیے 100، راولپنڈی 78، بہاولپور 42 اور فیصل آباد میں 110 ایکوفرینڈلی بسیں لائی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلباء کے لئے بائیکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں کہا گیا کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد اسکرونٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر