Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا

Now Reading:

کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا

کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا

کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی شروع ہوگئی، بشکیک سے پرواز 140 طلبا کو لیکر لاہور پہنچی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ائیر پورٹ پر طلبا کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ اس وقت طلبا کی زندگیاں بہت اہم ہیں، زخمی طلبا کو پہلے واپس لانا ترجیح ہے۔

طلبہ نے پاکستان پہنچنے پر کہا کہ بشکیک میں حالات معمول پر نہیں  10 سے 12 ہزار طلبہ کی جان کو خطرہ ہے ، واپس آنے والوں میں ایک زخمی طالب علم بھی شامل ہے۔

وزیر داخلہ نے ان طلبا سے بشکیک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں معلومات لیں اور مسائل پوچھے۔

Advertisement

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے کے فوری بعد پاکستانی طلبا کے تحفظ کے لیے تیزی سے اقدامات کیے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بشکیک میں پھنسے طلبا اور مسافروں کو لانے کیلئے مزید پروازیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے ایک ہفتے تک بشکیک سے روز ایک پرواز پاکستان پہنچے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر