
غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا، اسرائیلی حملے کے خطرے کی بنا پر 8 لاکھ افراد ہجرت پر مجبور ہوگئے۔
غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں 86 افراد کی جان چلی گئی، اسرائیلی حملوں میں تین اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ “ایک کھلا زخم ہے جس سے پورے خطے کو متاثر ہونے کا خطرہ ہے”۔
غزہ میں ظلم و بربریت کی سنگین داستان لکھی جانے لگی، لٹے پٹے بدحال فلسطینیوں پر اسرائیل نے بم برسانے بند نہ کیے۔
شمالی غزہ میں اسپتال کے قریب فضائی حملے میں کم از کم اٹھائیس افراد کی جان گئی ،دیگر علاقوں پر بھی حملوں میں اموات ہوئیں اور درجنوں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
غزہ پر حملوں میں اب تک 35,303 افراد کی جان جاچکی ہے، جن میں 15000 سے زیادہ بچے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News