عوام سے اپیل ہے کل کا احتجاج کامیاب بنائیں، عمرایوب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور گورنر والے معاملے میں حق پر ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب بوگس کیسز ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھیوں کو پھنسا رہے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہماری خواتین پابند سلاسل ہیں، سارے سیاسی کیسز ہیں عدالت حق پر فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور گورنر والے معاملے میں حق پر ہیں، گورنر کے پی کی پارٹی کی نمائندگی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کبھی اپنی سڑک بنانے کا کہہ ہی نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی بات کی ہے۔ ملتان کے الیکشن میں بھی فارم 47 کا معاملہ آگیا ہے۔
دوسری جانب شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کے لیے فنڈ بھی دینے کا کہا گیا، پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہوا ان کے ساتھ کوئی سوتیلی ماں بھی نہ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
