جہلم پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران بین الصوبائی اعظم موٹو گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
جہلم پولیس کے مطابق موٹو گینگ ڈکیتی و رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزمان سے چھینی ہوئی کار، طلائی زیورات نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر کیا گیا ہے۔
تھانہ للہ پولیس کے مطابق خطرناک اعظم موٹو گینگ کے گرفتار ملزمان میں علی اشرف ، علی عمران اور اعظم علی شامل ہیں۔
ملزمان سے ایک کروڑ چھ لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، جبکہ ملزمان سے پستول اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزمان جہلم کے علاوہ خوشاب ،لیہ ،فیصل اباد ،اور پنجاب کے کئی علاقوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ڈی پی او جہلم نے للہ پولیس کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
