
امریکی وزیر دفاع نے ایرانی صدر کی موت کو افسوسناک قرار دیدیا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ہمیں حادثے کی اصل وجہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں، حادثے سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں، صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کوئی فنی خرابی سمیت دیگر وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، ان کے جسد خاکی گزشتہ روز ملبے سے ملے تھے۔
ایران کے صدر ، وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کی شہادت پر آج پاکستان میں بھی سوگ منایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News