Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین سینیٹ کا ایرانی سفارتخانہ کا دورہ، تعزیتی تاثرات قلمبند کیے

Now Reading:

چیئرمین سینیٹ کا ایرانی سفارتخانہ کا دورہ، تعزیتی تاثرات قلمبند کیے

چیئرمین سینیٹ کا ایرانی سفارتخانہ کا دورہ، تعزیتی تاثرات قلمبند کیے

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے اپنے تعزیتی تاثرات قلمبند کیے۔

ترجمان ایرانی سفارت خانہ کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے ایرانی سفیر سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ ایرانی صدر کے حادثےمیں جاں بحق ہونے پر گہرا دکھ ہوا، صدر رئیسی پاکستان کے مخلص دوستوں میں سے تھے، مسلم امہ نے ایک مخلص دوست کھودیا، پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

دوسری جانب سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی تعزیت کے لیے سفارتخانہ پہنچے اور اس دوران سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغور حیدری نے بھی ایرانی سفیر سے تعزیت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے گئے تھے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران شہید صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کی تعزیت اور تسلیت پیش کی اور وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات تحریر کیے۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی شہادت کی المناک خبر سے گہرا صدمہ ہوا ہے، غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

بعدازاں ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی  اور وزیر خارجہ  حسین امیرعبداللہیان سمیت تمام افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان آیت اللہ علی الہاشم، فلائٹ کریو، سیکیورٹی چیف اور باڈی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر