Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش کپتان کا پاکستان کے خلاف سیریز میں کچھ میچز نہ کھیلنے کا امکان

Now Reading:

انگلش کپتان کا پاکستان کے خلاف سیریز میں کچھ میچز نہ کھیلنے کا امکان
انگلش کپتان کا پاکستان کے خلاف سیریز میں کچھ میچز نہ کھیلنے کا امکان

انگلش کپتان کا پاکستان کے خلاف سیریز میں کچھ میچز نہ کھیلنے کا امکان

انگلش کپتان جوز بٹلر کا پاکستان کے خلاف سیریز میں کچھ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کچھ میچز سے محروم رہ سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلش کپتان کی اہلیہ لوئس امید سے ہیں جس کے باعث ان  کا کسی بھی وقت بلاوا آسکتا ہے اور اس دوران وہ میچز سے محروم ہوجائیں گے۔

اس سے قبل جوز بٹلر نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو درمیان میں ہی الوداع کہہ دیا تھا۔

علاوہ ازیں انگلینڈ کے ہیڈ کوچ میتھیو میٹ نے بھی خاندانی مسئلے کی وجہ سے ابھی تک اسکواڈ کو جوائن نہیں کیا ہے جب کہ ان کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ کوچ نے پریکٹس سیشن کی نگرانی کی تھی۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 22 مئی سے لیڈز میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم میں شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف اور چوتھا و آخری میچ 30 مئی کو اوول میں کھیلا جانا ہے۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو لیڈز میں ہونا والا پہلا میچ کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بدھ کی شام یارکشائر میں تیز بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر