Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم

Now Reading:

آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف

آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم

اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت آئی ٹی، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے امورکا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس آئی ٹی کے شعبےمیں بہت زیادہ استعداد ہے، حکومت آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپناکرداراداکرنےکیلئےحکومت کاساتھ دے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 4 جی سروسزکا معیاربہتربنانے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں، انھوں نے آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل کو فی الفورحل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئےعملی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فارن کرنسی کے معاملات میں بینکس کی طرف سے رکاوٹ حائل نہ ہو، آئی ٹی پروفیشنلزکی تعداد بڑھانے کیلئے تربیتی ادارے قائم کریں، آئی ٹی نصاب کوانڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ کیاجائے۔

انھوں نے اجلاس میں نیشنل آئی ٹی بورڈ کی کارکردگی جانچنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت کی۔

Advertisement

اجلاس کے دوران 2029 تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 25 ارب امریکی ڈالرزتک لے جانے کا ہدف دیا گیا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان ڈیجیٹل کمیشن کاقیام عمل میں لایاجارہاہے، اس حوالےسے ضروری قانون سازی کی جا رہی ہے، پاکستان ڈیجیٹل نیشن نامی منصوبے سے معیشت کوڈیجیٹلائزکیاجائےگا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ اگلے5سال آئی ٹی کےشعبےمیں15لاکھ افرادکی ٹریننگ کاہدف رکھاگیا، آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے ماسٹر ٹرینر پروگرامزشروع کیے جائیں گے، 3آئی ٹی پارکس اور250ای روزگارمراکزقائم کیےجائیں گے۔ اسٹارٹ اپس کیلئےٹیکس میں چھوٹ کیلئےاقدامات کیےجائیں گے۔

اجلاس میں ٹیلی کمیونی کیشنزسیکٹرکی ترقی اورفروغ کے حوالے سے تجاویزپیش کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر