Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین صرف محترم ججز کی عزت کی بات نہیں کرتا، فیصل سبزواری

Now Reading:

آئین صرف محترم ججز کی عزت کی بات نہیں کرتا، فیصل سبزواری
آئین صرف محترم ججز کی عزت کی بات نہیں کرتا، فیصل سبزواری

آئین صرف محترم ججز کی عزت کی بات نہیں کرتا، فیصل سبزواری

اسلام آباد: رہنما ایم کیوایم فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان صرف محترم ججزکی عزت کےحوالےسے بات نہیں کرتا بلکہ عوامی نمائندوں کے حوالے سے بھی گفتگو کرتا ہے۔

رہنما ایم کیوایم سینیٹر فیصل سبزواری نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انفرادی نہیں مشترکہ عزتیں ہیں اور آئین میں منتخب نمائندوں کی عزتوں کا بھی ذکر ہے جب کہ عوامی نمائندے اس بات کاخیال کررہے ہیں کہ کس موضوع پر بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بات کریں تو کسی فیصلے کے حوالے سے بات کریں، ٹی وی چینلز پر ریماکس کا کھیل صبح سے شام تک جاری رہتا ہے اور ہماری عزتوں کی بگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان صرف محترم ججز کی عزت کے حوالے سے بات نہیں کرتا بلکہ آئین پاکستان عوامی نمائندوں کےحوالے سے بھی گفتگو کرتا ہے جب کہ آج کسی کو بھی کسی کا پراکسی کہہ دیا جاتا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ توہین تو کسی کی بھی ہوسکتی ہے، کیا اس پر بھی کوئی ضابطہ اخلاق ہوناچاہیے؟ نسلہ ٹاور غریب آدمی کی جائیداد تھی اس لیے اسے گرادیا گیا جب کہ سابق چیف جسٹس نے خود اپنے آپ آئین کو ری رائٹ کردیا تھا۔

Advertisement

رہنما ایم کیو ایم نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایوان سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا یہ اختیار ہمیں بھی حاصل ہیں؟، توہین پر ایک مکمل ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے جب کہ فیصل واوڈا نے انتہائی اہم مسئلہ اٹھایا ہے۔

فیصل سبزواری نے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ لاپتہ افراد کا اسی ملک کا مسئلہ ہے، اس پر بات کیوں نہیں ہوتی جب کہ لاپتہ افراد اس ملک کا مسئلہ ہے اور انہیں بازیاب ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان اور مققنہ سے اوپر کچھ نہیں ہے جب کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی ہتک نہ ہو، فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کا تعلق کراچی سے ہے اور دونوں رہنماؤں کو توہین عدالت کے نوٹسز آگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر