Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرغزستان سے پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی

Now Reading:

کرغزستان سے پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی

کرغزستان سے پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی

کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بشکیک سے طلبہ کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرغستان میں پھنسے طالب علموں کی واپسی پر انکا استقبال کیا اور اس دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرغزستان میں پھنسے سندھ کے 205 طلبہ کو واپس لایا گیا ہے، صوبائی حکومت طلبہ کے واپسی سے متعلق مسلسل رابطے میں رہی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ طلبہ کے والدین اور رشتہ دار بھی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کرغستان سے پاکستان تک سفر کا انتظام صوبائی حکومت نے کیا، اللہ کا شکر ہے کہ طالب علموں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا گیا، آج 205 طالب علموں کی واپسی ہوگئی ہے جن میں 55 لڑکیاں اور 150 لڑکے ہیں۔

کرغستان سے واپس آنے والے 99 طالبعلموں کا تعلق کراچی سے ہے، کرغستان سے واپس آنے والے حیدرآباد 22، خیرپور 13، نوشہرو فیروز 15، سکھر 12، نواب شاہ 12، بدین 5، دادو 5، میرپور خاص 5،  جیکب آباد 5، ٹنڈو آدم 3، جامشورو 2، کشمور 2، کندھ کوٹ، پنوعاقل اور تھرپارکر سے ایک ایک شامل ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سخت پریشانی میں حکومت سندھ بچوں کے والدین اور کرغستان میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں تھی۔

اس موقع پر کرغستان میں پہنسے طالب علموں کیلئے آواز اٹھانے اور مدد کرنے پر طالب علموں نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری داد رسی کے احکامات جاری کیے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
انسداد دہشت گردی کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد حافظ گل بہادرساتھیوں سمیت ہلاک
مادرِجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو دنيا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
سندھ ہائیکورٹ نے نیوٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی اور سندھ پولیس کے درمیان اراضی کے تنازع پر فیصلہ سنادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر