
میں انسانی حقوق کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتا ہوں، شاہ رخ خان
بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان سخت گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان آئی پی ایل کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جو ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔
اداکار احمد آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باعث ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے جس پر انہیں فوری احمد آباد کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی طبیعت اب بہتر ہے تاہم فی الحال وہ طبی نگرانی میں ہیں اور اسپتال کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے شاہ رخ خان کو داخل کیے جانے کی تصدیق کی تاہم ان کی بیماری کی نوعیت سے متعلق معلومات دینے سے معذرت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News