Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

کورونا وائرس کا خطرہ، حمزہ شہباز نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی

hamza

کرونا وائرس کے خدشے کی صورت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار حمزہ شہباز نے لاہور ہایکورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے ااور مختلف رپورٹس کےمطابق جیلوں میں بھی کورونا وائرس کے مشتبہ مریض موجود ہیں اس لئے وباسے متاثر ہونےکاخدشہ ہے۔

حمزہ شہباز نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیشِ نظر ضمانت منظور کی جائے۔

حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواستِ ضمانت میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں کیسوں کی آئندہ سماعت 10 اپریل ملتوی کر دی تھی۔

عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو جلد ریفرنس عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔