Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ تجاویز پہلے ہی دے چکے ہیں لیکن نئے حالات میں مزید غور و فکر کی ضرورت ہے، وفاقی ٹیکس محتسب

Now Reading:

بجٹ تجاویز پہلے ہی دے چکے ہیں لیکن نئے حالات میں مزید غور و فکر کی ضرورت ہے، وفاقی ٹیکس محتسب

بجٹ تجاویز پہلے ہی دے چکے ہیں لیکن نئے حالات میں مزید غور و فکر کی ضرورت ہے، وفاقی ٹیکس محتسب

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ بجٹ تجاویز پہلے ہی دے چکے ہیں لیکن نئے حالات میں مزید غور و فکر کی ضرورت ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس گزار کو عزت دی جائے تو لوگ از خود ٹیکس نیٹ میں آئیں گے، ٹیکس کی ادائیگی کرنے والوں کے لئے قوانین کو سادہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں آئندہ بجٹ میں انکم ٹیکس، کسٹم سے متعلق تجاویز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، اجلاس میں طے پانے والی تجاویز کو حتمی شکل دے کر حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ تجاویز پہلے ہی دے چکے ہیں لیکن نئے حالات میں مزید غور و فکر کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 800 افراد نے دوتین لاکھ آمدن پر چالیس فیصد ٹیکس کی شکایات کیں، شکایات کرنے والے 145 افراد کو ریلیف دیا جاچکا ہے۔

اجلاس میں ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدور اور وکلاء نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ایف بی آر کے اعلیٰ افسران بھی اسلام آباد سے زوم کے ذریعے شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر