
بلوچستان ٹرانسپوٹرز نے آج سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
بلوچستان میں آل ٹرانسپورٹرز نے قومی شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹ پر اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ وبلوچستان کے ٹرانسوپوٹرز کا مطالبہ ہے کہ ضلع لسبیلہ کےحدود میں قائم چیک پوسٹوں کوختم کیا جائے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ تمام ٹرائیورز بطور احتجاج اپنی گاڑیاں کھڑی کردیں اس کے بعد گڈزٹرک، مزدا او رمسافرکوچز سمیت دیگرگاڑیوں کوکھڑاکردیاگیا ہے۔
ٹرانسپورٹرزکی جانب سے انتظامیہ کو ضلع لسبیلہ کےحدود میں قائم چیک پوسٹوں کوختم کرنے کے لیے 48گھنٹوں کاالٹی میٹم دیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کوروک کرتنگ کیاجاتا ہےاور گاڑیوں سےتیل نکالاجاتاہے اگر مطالبات تسلیم نہ کیے تو قومی شاہراہ سمیت تمام شاہراؤں کو بلاک کر دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News